خیبرپختونخوا میں نزلہ زکام ،کھانسی کی وبا پھیل گئی

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں سینے کے امراض کے ساتھ نزلہ، زکام اور کھانسی کی وبا بھی پھیل گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ امراض کے پھیلاؤ کی رپورٹ کے مطابق   خیبرپختونخوا کے 35 اضلاع میں انفلوئنزا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 6 ماہ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار 284 کیسز رپورٹ ہوئے

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 28 ہزار 674 کیسز جون کے مہینے میں سامنے آئے، مئی میں 28ہزار 402 کیسز، جولائی میں 17 ہزار 446 اور اکتوبر میں 19 ہزار 520 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت نے وبا کے پھیلاؤ اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر تمام اسپتالوں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لیے ماسک کا استعمال کریں، ہاتھ صابن سے دھوئیں اور بیمار افراد سے ملتے وقت سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی