افغان مہاجرین کی واپسی: سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں 6 شہریوں کی جانب سے دائر درخواست میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت عظمٰی میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ 40 سال سے پاکستان 50 لاکھ افغان مہاجرین کی فراخدلی سے مہمان نوازی کررہا ہے، سوویت یونین کی افغانستان میں دراندازی کے بعد تین جنگوں میں افغان مہاجرین پاکستان آئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت فرداً فرداً ہر شخص کو نہیں جانچ پائی کہ کوئی فرد خطرہ ہے یا نہیں، حکومت نے غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی ڈیڈ لائن دی،اخباری رپورٹس کے مطابق افغان مہاجرین کو 50 ہزار روپے ساتھ لیجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق وفاقی حکومت یہ ثابت کرنے میں ناکام ہوئی کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ کس قانونی اتھارٹی کے تحت کیا گیا، افغان مہاجرین کی بیدخلی کا وفاقی حکومت کا فیصلہ بنیادی حقوق کیخلاف ہے، افغان مہاجرین کی شفاف انداز میں واپسی کے لیے خود مختار کمیشن تشکیل دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp