حکومت سندھ نے تمام تعلیمی اداروں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ سندھ نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق سندھ بھر میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک 10 روز کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

صوبہ سندھ کی نگراں حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسٹرینگ کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلے کے مطابق حکومتِ سندھ کے محکمہ تعلیم کے زیر کنٹرول چلنے والے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اداروں کو 22 دسمبر سے  31 تک سرمائی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اب تعلیمی ادارے یکم جنوری 2024 کو دوبارہ کھلیں گے، اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم نے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سالانہ تعطیلات کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp