زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کل سوشل میڈیا پر گٹ ہیلتھ (آنتوں اور نظام ہاضمہ کی مجموعی صحت) ایک مقبول اصطلاح بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاری بھرکم غذائیں کھانا دماغ پر کیا اثر ڈالتا ہے؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق صبح سویرے چیا سیڈ واٹر پینا، اسمووتھیز میں سی موس جیل شامل کرنا، یا آنتوں کو شفا دینے کے لیے بون بروتھ پینا وغیرہ بہتر موڈ، زیادہ توانائی اور مجموعی صحت سے جوڑا جا رہا ہے۔

تاہم ماہرین سائنس کے مطابق حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے خاص طور پر اس لیے کہ گٹ ہیلتھ ایک ایسا شعبہ ہے جس پر روزانہ نئی تحقیق سامنے آ رہی ہے۔

مزید پڑھیے: کونسی غذائیں جسم کی خوشبو کو پرکشش بناتی ہیں؟

اگرچہ گٹ مائیکرو بایوم ہماری صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن زیادہ تر وائرل دعوؤں کے حق میں مضبوط سائنسی شواہد موجود نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد کے لیے گٹ کو ’ہیِل‘ کرنے کا جنون اکثر غیر ضروری ہوتا ہے۔

گٹ مائیکرو بایوم کیا ہے؟

بی بی سی کی سائنس براڈکاسٹر کیرولین اسٹیل کے مطابق گٹ سے مراد پورا نظامِ ہاضمہ ہے جو منہ سے لے کر مقعد تک پھیلا ہوتا ہے۔

اس کے اندر گٹ مائیکرو بایوم موجود ہوتا ہے جو کھربوں بیکٹیریا، وائرس اور فنجائی پر مشتمل ہے اور جسم کے افعال، ذہنی و جسمانی صحت پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزن گھٹانے کے لیے مفید غذائیں کون سی ہیں؟

کیرولین اسٹیل کا کہنا ہے کہ ہر انسان کا گٹ مائیکرو بایوم فنگر پرنٹ سے بھی زیادہ منفرد ہوتا ہے۔ ایک صحت مند مائیکرو بایوم خوراک سے توانائی حاصل کرنے، بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ گٹ ہیلتھ اور ذہنی سکون کے درمیان تعلق موجود ہے جس میں کم بے چینی اور بہتر موڈ شامل ہیں۔

کیا وائرل غذائیں واقعی فائدہ دیتی ہیں؟

ماہرِ جرثومیات ایلن واکر اور گٹ ہیلتھ سائنسدان ڈاکٹر میگن روسی کے مطابق زیادہ تر ٹرینڈنگ غذاؤں میں تھوڑی سی سچائی تو ہوتی ہے لیکن انہیں اکثر معجزاتی علاج کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

چیا سیڈ واٹر

چیا سیڈز فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو فائدہ مند بیکٹیریا کو خوراک فراہم کرتے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ تاہم ایلن واکر کا کہنا ہے کہ کوئی ایک فائبر سورس کافی نہیں ہوتا کیونکہ مختلف بیکٹیریا مختلف فائبرز پر زندہ رہتے ہیں۔ ان کے مطابق چیا سیڈ واٹر نقصان دہ نہیں مگر اکیلا یہ خاص فائدہ بھی نہیں دیتا۔

زیتون کے تیل کے شاٹس

زیتون کا تیل سوزش کم کرنے، دل کی صحت اور قبض میں مدد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے لیکن اسے ’شاٹ‘ کی صورت میں پینے سے گٹ مائیکرو بایوم میں اضافی فائدے کے شواہد موجود نہیں۔ ماہرین کے مطابق اسے کھانے میں شامل کرنا یا الگ پینا تقریباً ایک جیسا ہی ہے۔

سی موس جیل

سی موس جیل ایک قسم کی سمندری گھاس ہے، جس میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر روسی کے مطابق گٹ مائیکرو بایوم بہتر بنانے کے حوالے سے اس کے حق میں سائنسی شواہد بہت محدود ہیں۔

وہ خاص طور پر آنتوں کی سوزش کے مریضوں کو اس کے زیادہ استعمال سے خبردار کرتی ہیں کیونکہ اس میں بھاری دھاتیں اور آئیوڈین موجود ہو سکتے ہیں۔

بون بروتھ (ہڈیوں کا شوربا یا سوپ)

بون بروتھ جانوروں کی ہڈیوں کو طویل وقت تک ابال کر تیار کیا جاتا ہے اور یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ تاہم ایلن واکر کے مطابق اس کے زیادہ تر غذائی اجزا چھوٹی آنت میں جذب ہو جاتے ہیں جبکہ زیادہ تر گٹ بیکٹیریا بڑی آنت میں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کون سی غذائیں پرسکون نیند لاسکتی ہیں؟

اس لیے اس کا براہ راست فائدہ مائیکرو بایوم کو نہیں پہنچتا۔ ڈاکٹر روسی نے خبردار کیا کہ اگر اس میں موجود سیر شدہ چکنائی نہ ہٹائی جائے تو یہ کولیسٹرول بڑھا سکتی ہے۔

کمبوچا

کمبوچا ایک خمیر شدہ چائے ہے اور ڈاکٹر روسی اس کی روایتی شکل کی حامی ہیں کیونکہ اس میں قدرتی تیزاب اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ تاہم وہ خبردار کرتی ہیں کہ ہر کمبوچا معیاری نہیں ہوتا۔ اصل کمبوچا میں قدرتی خمیر کے آثار، اضافی سرکہ کی عدم موجودگی اور مصنوعی مٹھاس نہ ہونا ضروری ہے۔

گٹ کے مسائل کی علامات

کیرولین اسٹیل کے مطابق اگر کسی کو مستقل قبض، دست، ضرورت سے زیادہ گیس یا پیٹ درد ہو تو اسے خود علاج کے بجائے طبی مشورہ لینا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو گٹ کا مسئلہ ہے تو صرف روٹی چھوڑ دینا یا سخت ڈائٹ اپنانا اس کا حل نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ زیادہ تر افراد کو سخت غذائی تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہوتی اور اگر گٹ صحت مند ہو تو یہ وائرل غذائیں کوئی خاص فرق نہیں ڈالتیں۔

مزید پڑھیں: دانتوں کو صحت مند اور جراثیم سے محفوظ رکھنے والی غذائیں

ماہرین کے مطابق گٹ کو صحت مند رکھنے کے لیے سادہ اقدامات زیادہ مؤثر ہیں جیسے کہ سبزیوں، دالیں و بیج والے کھانے کھانا، فائبر کا استعمال بڑھانا اور الٹرا پروسیسڈ فوڈ کم کرنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے