معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں موجود سیلاب متاثرین کے لیے 100 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔
گزشتہ دنوں حدیقہ کیانی کی جانب سے ان کی سیلابی مہم ’وسیلہ راہ‘ کے تحت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 200 گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا جن میں سے 100 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
View this post on Instagram
بدھ کے روز حدیقہ کیانی نے یہ خبر انسٹاگرام پر شیئر کی “جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں، میں پچھلے کچھ دنوں سے بلوچستان میں ہوں… اللہ کے فضل اور آپ کے بھرپور تعاون سے ہم نے بلوچستان میں اپنے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ اب تک 100 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جن میں سیلاب متاثرین مقیم ہوچکے ہیں، ایک میٹرنٹی کلینک ، ایک دکان اور ایک پرائمری اسکول کی تعمیر کا کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔
As many of you know, I have been in Balochistan for the past few days…by the grace of Allah + your support, we have completed the 1st phase of our project. 100 houses are complete and now occupied by flood victims, a maternity clinic, a grocery store and a primary school (1/2) pic.twitter.com/2bfPihxdHT
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) March 1, 2023
حدیقہ نے کہا ” میں بہت شکر گزار ہوں کہ ہم اپنے حصے کا کام کر سکے۔ ’ وسیلہ راہ ‘ میرا ایک مشن تھا جس کی تکمیل کا وعدہ میں نے اپنی والدہ اور بلوچستان کے عوام سے کیا تھا، انشاء اللہ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
گلوکارہ نے اپنی چندہ مہم اگست میں لاہور اور کراچی سے شروع کی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ پنجاب اور سندھ کے دور دراز علاقوں کا دورہ اور متاثرین کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ حدیقہ نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کریں۔