لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت عالیہ میں جمع کرائی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پراپرٹی آرنرشپ ایکٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تنقیدی اور عوامی بیانات توہینِ عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق پراپرٹی قانون کی معطلی سے متعلق دیے گئے بیانات سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف غیر منقولہ قانون کی معطلی پر مریم نواز شریف کا ردعمل

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیانات کے ذریعے عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، جبکہ عدالتی حکم کو لینڈ مافیا کے حق میں قرار دینا ایک سنگین الزام ہے، جو عدالتی وقار کے منافی ہے۔

مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سیاسی رنگ دینا غیر قانونی عمل ہے اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران کی جانب سے اس نوعیت کے بیانات سے عدالتی عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پراپرٹی اونرشپ کیس، عدالتی حکم کے باوجود قبضہ دلوایا گیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے اور ان کے خلاف توہینِ عدالت کی باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ عدالتی وقار اور قانون کی بالادستی کے تحفظ کے لیے اس معاملے پر فوری کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں