امریکا میں ڈرائیور نے چاکلیٹ اور کریمل سے بھرا ٹرک مین شاہراہ پر کیوں الٹ دیا؟

اتوار 3 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی شمال مشرقی ریاست اوہائیو میں اس وقت شاہراہ کا ایک حصہ بند کر دیا گیا جب 2 ٹرکوں میں معمولی ٹکراؤ کے باعث شاہراہ چاکلیٹ اور کریمل کے ڈبوں سے بھر گئی، ٹکراؤ کے بعد ایک ٹرک ڈرائیور نے چاکلیٹ اور کریمل کے ڈبے سڑک پر ہی پھینک دیے۔

اوہائیو کے محکمہ نقل و حمل کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرک کاؤنٹی میں مغرب کی جانب جانے والی انٹراسٹیٹ 90 شاہراہ پر صبح 6 بجے کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرائے۔

ان میں سے ایک ٹرک ڈرائیور نے چاکلیٹ اور کریمل کینڈی کا بوجھ سڑک پر ہی پھینک دیا جس کی وجہ سے حکام نے شاہراہ کو تمام تر آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، بعد ازاں کونکورڈ فائر کے عملے کو صفائی کی کارروائی کے لیے جائے وقوعہ پر طلب کیا گیااور کئی گھنٹوں بعد سڑک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ