کیا ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی ہوگئی؟

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن، جو بالی ووڈ کے سب سے پیارے جوڑیوں میں سے ایک ہیں، یہ جوڑی 16 سال سے کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔ ان کی ایک بیٹی آرادھیا بچن بھی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ بالی وڈ کی اس جوڑی کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایشوریہ رائے کے شوہر ابھیشیک بچن نے ایک عوامی تقریب میں شرکت کی، تصاویر انسٹاگرام پر آئیں جن میں ابھیشک بچن نے شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی۔

ایک Reddit صارف نے لکھا کہ ‘ابھیشیک نے اپنی شادی کی انگوٹھی اپنی حالیہ نمائش میں نہیں پہنی ہے جو وہ ہمیشہ پہنتے آئے ہیں۔’ ان قیاس آرائیوں کو اس لیے بھی تقویت مل رہی ہے کہ آج کل ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اکثر تنہا نظر آ رہی ہیں۔

دوسری طرف اس بالی وڈ جوڑی کے بہت سے مداح پرامید ںظر آرہے ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان میں  نجی زندگی سے ہٹ کر پیشہ ورانہ وابستگی بھی ہے، اس لیے بالی وڈ کی یہ جوڑی جلد ایک ساتھ عوام میں نظر آئے گی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ بچن خاندان میں طلاق ناممکن ہے، ایک صارف نے ایکس پر تبصرہ کیا کہ ‘میں نے ایکس پر کسی کو اس کا ذکر کرتے دیکھا، پتہ نہیں یہ کتنا سچ ہے لیکن میں ہمیشہ یہی سوچتا ہوں کہ بچن خاندان میں طلاق ناممکن ہے، اس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔’

ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے درمیان بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک امیتابھ بچن زندہ ہیں، وہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہونے نہیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟