ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانگ کانگ سپر سکسز 2025 کے نئے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کے مشہور و معروف کرکٹرز ایک منفرد انداز کے مقابلوں میں حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا ایک کامیاب آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

رواں سال کے مقابلوں میں ایک بار پھر دُنیا کے دو بڑے حریف، بھارت اور پاکستان، مدِ مقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کو ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز 2025 کے پول ’سی‘ میں رکھا گیا ہے۔

پچھلے سال کے ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ نہایت سنسنی خیز رہا تھا۔

آصف علی کی دھواں دار اننگز، 14 گیندوں پر 55 رنز، کی بدولت پاکستان نے بھارت کا 120 رنز کا ہدف محض 5 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔

ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث اس میچ نے شائقینِ کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

اب سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ دنیش کارتک کی قیادت میں بھارتی ٹیم کس طرح کا مظاہرہ کرتی ہے۔

پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج مقابلہ 7 نومبر بروز جمعہ کو ہانگ کانگ کے ٹن کوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 12:35 بجے ٹاس کے ساتھ شروع ہوگا، جب کہ پہلا بال ایک بجے پھینکا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کی سب سے بڑی ڈیل، تیمور مرزا نے نئے سفر کا آغاز کرلیا

یہ منفرد بین الاقوامی ٹورنامنٹ ’کرکٹ ہانگ کانگ، چائنا‘ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منظوری حاصل ہے، اس مقابلے میں 8 سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ہانگ کانگ سپر سکسز کو ٹیلی ویژن ناظرین کی دلچسپی اور تفریح کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ 6 کھلاڑیوں پر مشتمل مختصر طرز کا ٹورنامنٹ چھوٹے میدانوں میں کھیلا جاتا ہے، جہاں تیز رفتار بیٹنگ اور بڑے اسکور معمول کی بات سمجھے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار