سیکریٹری دفاع کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان کیخلاف توہین عدالت کی دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو غیر آئینی قرار دیا تھا لیکن اس عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں 4 شہریوں کی جانب سے دائر درخواست میں سیکریٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق زیر حراست ملزمان کو سول اداروں کے حوالے کرنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

درخواست گزار فہیم زمان خان، مہناز رحمٰن، پروفیسر ای ایچ نیر اور سید ذوالفقار حسین گیلانی کے مطابق زیر حراست ملزمان کو سیکٹری دفاع کے احکامات کے بعد سول اداروں کے حوالے کیا جانا تھا لیکن سیکرٹری دفاع نے تاحال سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درامد نہیں کیا ہے لہذا عدالت اس ضمن میں ضروری کارروائی کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے