داسو: لینڈ سلائڈنگ کے باعث گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

پیر 4 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہراہ قراقرم پر داسو کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث راولپنڈی سے اسکردو جانے والا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وہ ایک چھوٹا مال بردار ٹرک تھا جسے اپر کوہستان کے علاقے لوٹر تھانہ کے قریب شاہراہ قراقرم پر حادثہ پیش آیا ہے۔

گاڑی میں سوار 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حادثے کے پیش نظر شاہراہ قراقرم جزوی طور پر ہر قسم کے ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی ہے اور شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں جمع ہیں۔

دونوں جاں بحق افراد کا تعلق اسکردو کی تحصیل روندو سے بتایا جارہا ہے جو ٹرک راولپنڈی سے مرغیاں لے کر گلگت بلتستان جا رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟