سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے سابق سینئر رہنما میر ارشد الحق نے باضابطہ طور پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: اسلامی جماعتوں کا انتخابی اتحاد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بحران کا شکار

وی نیوز کے مطابق نیشنل سٹیزن پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سابق جوائنٹ ممبر سیکریٹری اور چٹاگانگ سٹی یونٹ کے چیف کوآرڈینیٹر میر ارشد الحق نے بی این پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

بدھ کی سہ پہر انہوں نے ڈھاکا کے علاقے گلشن میں واقع پارٹی چیئرپرسن کے دفتر میں بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے ملاقات کی۔ بعد ازاں بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور بنیادی رکنیت فراہم کی۔

اس موقع پر بی این پی کے خزانچی رشید الزمان ملت، پارٹی کنٹینٹ کری ایٹر ڈاکٹر صائم پرویز اور میڈیا سیل کے رکن شیرالکبیر خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ میر ارشد الحق نے 25 دسمبر کو این سی پی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور جماعت اسلامی اور این سی پی کے درمیان ممکنہ سیاسی مفاہمت سے متعلق جاری مشاورت کے تناظر میں طارق رحمان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ وہ این سی پی کے مرکزی اور چٹاگانگ میٹروپولیٹن حلقوں میں ایک مقبول رہنما سمجھے جاتے تھے اور پارٹی کی جانب سے انہیں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں چٹاگانگ-16 (بانس خالی) کے حلقے سے نامزد بھی کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم