میاں داؤد ایڈووکیٹ نے جسٹس اعجازالاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں شمولیت کیوں چیلنج کی؟

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے وکیل میاں داؤد نے جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔

میاں داؤد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاقی حکومت اور سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کے ساتھ سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مقدمہ کی مکمل آرڈر شیٹ بھی منسلک ہے۔

میاں داؤد نے اپنی آئینی درخواست میں جسٹس اعجاز الاحسن پر اعتراضات پیش کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کرپشن اور ضابطے کی خلاف ورزی کا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ہے اور سائل کی شکایت پر جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر نقوی کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر چکی ہے۔

 جسٹس اعجازالاحسن آڈیو لیکس مقدمات کی سماعت کر چکے ہیں

درخواست میں کہا گیا کہ شوکاز نوٹس میں جسٹس مظاہر نقوی سے 3 عدد آڈیو لیکس کی بابت بھی سوال کیا گیا ہے، یہ تینوں آڈیو لیکس مقدمات کی بینچ فکسنگ اور غلام محمود ڈوگر کیس کے بارے میں ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ کے اس بینچ کا حصہ تھے جس نے بینچ فکسنگ کے تحت غلام محمود ڈوگر کا مقدمہ سنا۔

میاں داؤد نے اپنی درخواست میں کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن تاحال جسٹس نقوی کے خلاف سماعت کرنیوالی سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر ہیں، قانونی اور اصولی طور پر غلام محمود ڈوگر کا مقدمہ سننے والا کوئی جج سپریم جوڈیشل کونسل کا ممبر نہیں رہ سکتا۔

جسٹس اعجازالاحسن کا ممبر رہنا آئین کی خلاف ورزی ہے

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ جسٹس اعجازالاحسن کا سپریم جوڈیشل کونسل میں ممبر رہنا آئین کے آرٹیکل 10 اے اور 9 کے خلاف ہے اور یہ مفادات کے ٹکراؤ اور شفافیت کے اصول کے خلاف ہے، شکایت کنندہ سمیت عوام کو یہ تاثر جاتا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کونسل میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر سکیں گے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ جسٹس اعجازالاحسن کا جسٹس نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے 2 مرتبہ اختلاف کرنا جانبداری کے تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے، سائل سمیت عوام الناس کو جسٹس اعجازالاحسن سے کونسل کی کارروائی میں انصاف کی توقع نہ ہے۔

میاں داؤد نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ جسٹس اعجازالاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں تاحال شمولیت کو آئین کے آرٹیکل 10 اے اور 9 کی خلاف ورزی قرار دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز