فوجی عدالتوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے، سول سوسائٹی

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر ملٹری کورٹس کیس میں درخواست گزار سول سوسائٹی نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔ خط پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت قائم شدہ 3 رکنی کمیٹی کو لکھا گیا۔

سول سوسائٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے لیے ازسر نو بینچ تشکیل دیا جائے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے لیے بینچ کی تشکیل 3 رکنی کمیٹی نے کرنی ہے۔

خط کے متن کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کا خط اس بارے میں منظر عام پر آچکا ہے، کمیٹی کے ایک رکن جسٹس اعجاز الاحسن بھی خط میں کہہ چکے ہیں کہ کمیٹی کے 2 اجلاسوں کی ان سے منظوری نہیں لی گئی۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ شفافیت اور معلومات تک رسائی کے بنیادی حق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس خط کو پبلک کیا جا رہا ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت 3 رکنی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلا کر از سرنو بینچ تشکیل دیا جائے۔

واضح رہے فوجی عدالتوں میں انٹرا کورٹ اپیلوں کے خلاف کیس میں بننے والے بینچ پر سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے اعتراض اٹھایا تھا، جس پر سول سوسائٹی نے بھی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت 3 رکنی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلا کر از سرنو بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی ضمانت منظور

پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر تیز پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل

یورپ کی طرف سے اسرائیل کو سفارتی دھچکا، پابندیوں کا امکان بڑھ گیا: برطانوی اخبار دی گارڈین

ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، خاتون انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

مہاراشٹر میں کرکٹ فائنل میدانِ جنگ بن گیا، پچ پر ٹریکٹر چلا دیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی