قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ بحالی کے بعد بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کے لیے تیار

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ صحت یاب ہونے کے بعد ایک بار پھر بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیبی لیٹیشن (بحالی) کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ری ہیبی لیٹیشن لاہور میں ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیو تھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔ فی الوقت وہ جم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں۔

تاہم کرکٹ کے مداحوں کے لیے(جو نسیم شاہ کو کھیل کے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں) اچھی خبر یہ ہے کہ نسیم شاہ کل سے بیٹنگ پریکٹس بھی شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے 20سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، ان کو علاج کے لیے برطانیہ بھیجا گیا تھا، برطانیہ میں ان کے کندھے کی سرجری ہوئی تھی، سرجری کے بعد وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے 2 ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف نے مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

اسرائیلی فضائیہ کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی