پشاور: خاتون بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے بھتہ خوری کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرکے اس کے گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مذکورہ گرفتاری پشاور کے کوہاٹ روڈ پر ایک کارروائی کے دوران عمل میں آئی ہے اور گرفتار کی جانے والی خاتون بھتہ خوری کے علاوہ گینگ کی سہولت کاری بھی تھی۔

خاتون کو سی ٹی ڈی کو خاتون سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم معلومات ملی ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ وہ بھتہ خور گینگ کا حصہ ہے جو کاروباری افراد کو نشانہ بناتا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مبینہ بھتہ خور خاتون کے والد سمیت دیگر افراد بھی بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ ملزمہ اپنے والد اور بھتہ خور  نیٹ ورک کے سہولت کاری کرتی تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خاتون بھتہ خوری کے لیے افغانستان کی فون سم استعمال کرتی تھی اور اس سم سے 2 کاروباری شخصیات کو بھتےکی کالز بھی کی تھیں۔

ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ  اس کے والد سمیت نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp