پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئرنائب صدر اور پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ انہیں دیر پولیس کے 300 اہلکاروں نے ’اغوا‘ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کیے گئے اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ جب وہ باجوڑ میں ہفتے ہونے والے کنونشن کے لیے چکدرا کے قریب گلاب آباد میں داخل ہو رہے تھے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پی ٹی آئی کارکنوں نے سڑک بلاک کرکے انہیں اغوا ہونے سے بچالیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ’میرے پاس ایک واضح پیغام ہے! مجھے کل کنونشن کی قیادت کرنے سے کوئی نہیں روکے گا، خوف کے پیچھے فتح ہے، ہر ایک کو بڑی تعداد میں آنا چاہیے تاکہ انہیں یہ پیغام دیا جائے کہ ہم اس خوف کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے نہیں‘۔
I managed to escape the attempt of DIR police to abduct me with the heavy duty 300 policemen trying to ABDUCT me, while I was entering Gulabaad near Chakdarrabon my way for tomorrow's conventionin Bajour. Our workers blocked the road to make it possible for me to escape the…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 8, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم ایک بہتر پاکستان کی امید نہیں چھوڑیں گے اور انشاء اللہ ہم آپ سب کو ان لوگوں کا ساتھ دیں گے جنہوں نے ہمارے قائد عمران خان کو جکڑ رکھا ہے اور پورے پاکستان کو زنجیروں میں جکڑنا چاہتے ہیں‘۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپ کی بدحواسی ظاہر کر رہی ہے کہ عوام کا آپ میں سرائیت کرچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ اس نئے انقلاب کو روکنے کے لیے کتنے ہی بے چین کیوں نہ ہوں آپ کو آخر کار ہمارے وطن عزیز پاکستان پر اس غیر قانونی تسلط سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
Abduction of Sher Afzal Khan from Chakdra
Unknown people kidnapped Sher Afzal Khan Marwat
Barrister Sher Afzal Khan Marwat is a lawyer of the Supreme Court of Pakistan
Abducted on return from Nowshera Convention@TeamiPians #فروری8_عہدِوفا_کا_دن
https://t.co/6rFYlk7pmx— Fawad Khanⁱᴾⁱᵃⁿ (@intofawadkhan5) December 8, 2023
قبل ازیں شیر افضل مروت کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ایک اور ٹوئٹ کیا گیا تھا جس کے مطابق وہ محفوظ مقام پر ہیں اور ہفتے کو باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے۔
شیر افضل مروت ٹیم کی بریکنگ نیوز:
شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے۔ تمام پی ٹی آئی ورکرز اور عمران ٹائیگرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کریں۔ آزادی کبھی پلیٹ میں نہیں دی جاتی، چھیننی…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 8, 2023
پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا نوٹس لیا جائے۔
وکیلوں اور عوام نے پولیس کو گھیرے میں لے کر @sherafzalmarwat بھائی کو بازیاب کروا لیا ہے۔
روڈز تب تک بند رہینگے جب تک اُنہیں باحفاظت روانہ نہیں کردیا جائیگا۔— Mashal Yousafzai🇵🇰 (@AkMashal) December 8, 2023
دریں اثنا خیبر پختونخوا پولیس نے شیر افضل مروت کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔