2 خاندانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کر دیا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

اتوار 10 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2 خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ہے، ان 2 خاندانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کر لیا ہے۔ آئندہ حکومت لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں ہو گی بلکہ عوام کے ووٹ پر بنے گی۔

پشاور میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ملک میں 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں اور پاکستان کی بڑی 3 پارٹیوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں غریب کے لیے قانون سازی نہیں ہوتی، الیکشن کے دن کو یوم الحساب بنانا ہے، 8 فروری کو طوفان الاقصیٰ کی طرح ان کو شکت دینی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کسی کی ذاتی زندگی تباہ نہیں کر رہے، نئی نسل کو سچائی سے واقف کرنا ہے، ہمارا کارکن گالم گلوچ اور جھوٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔

’8 فروری تک سوشل میڈیا کی طاقت کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے استعمال کرنا ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ پر حملے کے بعد فرانس، جرمنی، برطانیہ اور امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیا، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو سوشل میڈیا نے مثبت جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ترازو پر ٹھپہ لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں۔ ہم ملک کو خوبصورت، پرامن، روشن مستقبل دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘