رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اس وقت خاندانی تنازعات اور اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی زینت ہیں۔ گزشتہ دنوں رجب بٹ نے اپنے سالے شیخ عون پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس تناظر میں شیخ عون نے بھی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بہن کا گھر خراب کر رہے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ایمان، کیوان اور رجب بٹ خوش و خرم اور ایک خوشگوار خاندان کی طرح ساتھ رہیں۔ انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ وہ ایمان اور کیوان کی خوشی کے لیے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aon Muhammad (@sheikh_aon)

شیخ عون نے مزید کہا کہ جو لوگ گھر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اللہ انہیں تباہ و برباد کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے جھکنے سے ایمان کا گھر بحال ہو جاتا ہے اور کیوان کو اس کے والد کا پیار مل جاتا ہے تو میں جھکنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے رجب بٹ کے کسی بھی فیملی ممبر کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ معافی مانگتے ہیں۔ شیخ عون نے یہ بھی بتایا کہ ایمان اور ان کی ساس کے کچھ وائس نوٹس ایک پوڈکاسٹ میں لیک ہوئے ہیں جو لیگل اور اخلاقی لحاظ سے قابل مذمت ہیں جس کی وجہ سے ایمان شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ خاندان کے اندر حل ہونا چاہیے اور ایمان اور کیوان کو ان کے حقوق ملنے چاہیئں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بدنام اور دھمکیاں دی جارہی ہیں’، رجب بٹ کی ساس کا جلد حقائق سامنے لانے کا اعلان

واضح رہے کہ رجب بٹ نے گزشتہ دنوں شیخ عون پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمہاری پرورش کیا ہے؟ اپنے ہی خاندان کے لیے ایسے الفاظ استعمال کرنا، فین پیجز سے باتیں کرنا، گروپس بنانا، جھوٹی ذاتی معلومات پھیلانا اور ہمدردی کا کارڈ کھیلنا بند ہونا چاہیے۔ میری بیوی اور بیٹا تمہاری ہمدردی کا کھیل نہیں ہیں۔

اس کے بعد رجب بٹ کی ساس لبنیٰ جبین نے بھی بیان جاری کیا کہ ان کی بیٹی اور بیٹے کو جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں جن میں حقائق کو مروڑ کر پیش کرنا، جھوٹے الزامات لگانا اور نامعلوم ذرائع سے دھمکیاں دینا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی