4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے 4 سالہ سوتیلے بچے کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔

کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت ملزمہ کے وکیل ذوالفقار بھٹہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ مدعی مقدمہ کی دوسری اہلیہ ہے اور اس کے خلاف نہ کوئی عینی گواہ موجود ہے اور نہ ہی ٹھوس شواہد۔

یہ بھی پڑھیں: 72 شوگر ملز کے جرمانے، سپریم کورٹ نے ٹریبونل کو 90 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ جیل میں ہے اور دورانِ حراست اس نے ایک بچے کو جنم بھی دیا ہے، جب کہ مقتول بچہ پہلے ہی دمے کا مریض تھا۔

مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی اپنے بچے کو صحیح سلامت گھر چھوڑ کر گیا تھا، تاہم اسکول سے واپسی پر گھر میں بچے کی لاش پڑی ہوئی تھی۔

وکیل کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران ملزمہ نے بچے کو زہریلی چیز کھلائی اور بعد ازاں گلا دبا کر قتل کیا۔

سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کی موت قدرتی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: توہینِ مذہب کے ملزم کی میت پر ہنگامہ، سپریم کورٹ نے مولوی احمد کی ضمانت مسترد کردی

جسٹس ملک شہزاد نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے معلوم ہوگا کہ بچے کو ماں نے ہی مارا ہے، انہوں نے ریمارکس دیے کہ آدھا کیس مدعی اور آدھا پولیس خراب کر دیتی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ ننکانہ صاحب میں 26 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

افغانستان کو شکست: پاکستان 35 سال بعد ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ