اگلی بار ہیلمٹ پہن کر عوام میں جاؤں گا:شیر افضل مروت

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کوہاٹ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے حامی کارکنان نےسینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو گھیرا ہوا ہے اور ان کو کبھی بالوں سے تو کبھی ان کے کپڑوں سے پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ؔ

ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تو شیر افضل مروت نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کا رخ کیا اور وہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا میں اگلی بار ہیلمٹ ‘پہن کر عوام میں جاؤں گا

 


اسی پوسٹ کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں باجوڑ اور کوہاٹ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے عمران خان کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے بے پناہ محبت اور حمایت کی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کو ورکرز کنونشن کے انعقاد کے لئے اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے باجود پی ٹی آئی نے جنانا ملز گراؤنڈ میں کنونشن کیا، جس سے شیر افضل مروت نے بھی خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے