پشاور کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا مینیو: مچھلی، چھوٹا گوشت، پلاؤ، مگر یہ سب ممکن کیسے ہوتا ہے؟

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فکس ایٹ کی جانب سے افطار بکس سے شروع ہونے والا افطار دسترخوان اب پشاور کا سب سے بڑا افطار دسترخوان بن گیا ہے، جہاں منتظمین کے مطابق روزانہ ہزاروں افراد افطاری کرتے ہیں۔

پشاور کے صدر اسٹیڈیم چوک پر لگنے والے اس افطار دسترخوان کا مینیو ہر روز مختلف ہوتا ہے، جو کسی بڑے ہوٹل کے مینیو سے کم نہیں۔

افطار دسترخوان میں مختلف اقسام کے پھل اور پکوڑے تو ہوتے ہی ہیں، لیکن کھانوں میں مچھلی سے لے کر چھوٹا گوشت تک شامل ہوتا ہے، جس پر روزانہ لاکھوں روپے خرچ آتا ہے۔ یہ اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کیے جاتے ہیں۔

پشاور میں فکس ایٹ افطار دسترخوان کا آغاز نوجوان سماجی کارکن عدنان خان نے اپنے چند ہم خیال دوستوں کے ساتھ مل کر چند سال پہلے مزدوروں اور کم آمدنی والے افراد میں افطار بکس تقسیم کرنے سے کیا تھا۔

ابتدا میں یہ کام وہ اپنی جیب خرچ سے کرتے تھے، اور اب وہ پشاور میں فکس ایٹ کے نام سے سب سے بڑا افطار دسترخوان لگا رہے ہیں، جہاں روزانہ ہزار سے زیادہ افراد مفت افطاری کرتے ہیں۔

فکس ایٹ پشاور کے رضاکاروں کے مطابق یہ دسترخوان عوام اور ڈونرز کے تعاون سے چلتا ہے، تاہم اسے کامیابی سے چلانے کا سہرا رضاکاروں کو جاتا ہے، جو روزانہ صبح 10 بجے سے کام شروع کرتے ہیں اور افطاری کے بعد رات 12 بجے تک مصروف رہتے ہیں۔

منتظمین کے مطابق اس افطار دسترخوان کے لیے مختلف ڈونرز تعاون کرتے ہیں، جبکہ کچھ ڈونرز چھوٹے جانور اور مچھلی خرید کر لاتے ہیں اور ان کی خواہش کے مطابق اس دن کا مینیو ترتیب دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا مینیو ہر روز مختلف ہوتا ہے۔ ان کے مطابق افطار دسترخوان میں روزہ داروں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ مفت افطار کرتے ہیں۔

مزید تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں، رضاکاروں کی اپنی زبانی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں