معروف رومانوی اداکار عمران ہاشمی نے اپنی ازدواجی زندگی کی 17 بہاریں مکمل ہونے کی خوشی میں اپنی اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
عمران ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں اپنی اہلیہ پروین شہانی کے ہمراہ گزارے گئے 17 برس کو یاد کرتے ہوئے ماضی کی تصویر کو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنایا۔ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ماضی کے یادگار لمحات شامل کرتے ہوئے شادی کے 17 سال مکمل ہونے کی خوشی میں محبت بھرا نوٹ بھی شامل کیا۔
View this post on Instagram
عمران ہاشمی کا اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’تم ہمیشہ سے میرے لیے خوشی کا سبب رہی ہو، ہمارے اس یادگار سفر کو 20 برس مکمل ہوچکے ہیں، میں 20 برس سے آپ کو پریشان کر رہا ہے جس میں 3 سال ہماری ڈیٹنگ بھی شامل رہی ہے۔‘
مزید پڑھیں
عمران نے اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی سالگرہ مبارک ہو میری بے بی۔‘ محبت سے بھرپور پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں شادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے کہ رومانس سے بھرپور بولڈ سینز کے سبب خاص پہچان حاصل کرچکے ہیں۔ ’مرڈر‘ اور ’جنت‘ کے اداکار عمران ہاشمی بڑی شخصیت ہونے کے باوجود اپنی ازدواجی زندگی کو شوبز کے رنگینوں سے دور رکھتے ہیں۔















