‏افغان جہاد کی بنیاد کس نے اور کب رکھی؟ امریکا نے راز فاش کردیا

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے 42 سال بعد صدر جمی کارٹر کا 1979 کا اہم خفیہ فیصلہ عام کردیا ہے۔ واشنگٹن میں قائم نیشنل سیکیورٹی آرکائیو کی طرف سے ڈی کلاسیفائیڈ اور جاری کیےگئے فیصلے کے مطابق 1979 میں امریکی صدر کارٹر نے پاکستان کے ذریعے سی آئی اے کی مالی مدد سے چلنے والے ’افغان جہاد‘ کی بنیاد رکھی تھی۔ افغان جہاد کے لیے امریکا اور اسلامی ملک نے دو،2 ارب ڈالر دیے تھے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ 9 برس تک لڑی گئی۔ اس کا آغاز دسمبر 1979ء میں ہوا جبکہ اس کا اختتام فروری 1989ء میں ہوا تھا۔ بظاہر افغان فوج، روسی فوج سے لڑ رہی تھی لیکن ساری دنیا کے مجاہدین روس کے خلاف بر سر پیکار تھے۔

امریکا اور روس کے درمیان سرد جنگ کی وجہ سے امریکا اس جنگ میں کھل کر نہیں کود سکتا تھا مگر امریکا نے کھل کر مجاہدین کی تربیت اور ہر طرح سے معاونت کی۔ اربوں ڈالر کی مالی مدد امریکا سمیت کئی ممالک نے روس کے خلاف مجاہدین کو دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟