پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، حرمین شریفین کا دفاع ہمارے لیے مقدس فریضہ ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ان خیالات کا اظہار مکہ مکرمہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر شیخ سعد الشسری سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر پروفیسر سجاد قمر اور ڈاکٹر احسان ساجد بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں۔ پاکستان کے عوام اور حکومت ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا اور کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہاکہ حرمین شریفین ہماری عقیدتوں کا مرکز ہے، اور اس کے لیے جان بھی قربان کرنا ہم سعادت سمجھتے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حجاج اور معتمرین کی تاریخی خدمت کی۔ ہر سال سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ عربی زبان کو فروغ دیا جائے، عربی قرآن کی زبان ہے اور اس کا سمجھنا ہم سب کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

شیخ سعد الشسری نے وزیر مذہبی امور کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ سعودی عرب روز اول سے پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہر وقت دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام امت مسلمہ کی مضبوطی ہے۔ علما کرام کے وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے تاکہ دونوں طرف کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جا سکے، عربی زبان کے فروغ لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی