پیپلزپارٹی کا 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے اور ہم بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں گے۔ دیگر جماعتیں الیکشن سے بھاگتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور شازیہ مریہ نے کہاکہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں جلسے سے انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

شیری رحمان نے کہاکہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں 8 فروری کو انتخابات کے عدالتی فیصلے کو سراہا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے اور انتخابات وقت پر ہوں۔

شرجیل میمن نے کہاکہ اس وقت ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے، بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نفرت کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں مگر کچھ سیاسی جماعتوں کے لیڈران اب بھی ایسی ہی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی پی چیئرمین لوگوں کو ریلیف دینے کی بات کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ہم بھرپور طریقے سے اپنی الیکشن مہم چلائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔ عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہے۔ ہم 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں جلسے کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے لنگوٹ کس لیے ہیں اور انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟