میاں صاحب! سندھ کے عوام کسی کا قبضہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، عاجز دھامرا

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ میاں صاحب! سندھ کے عوام کسی کا قبضہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری ملک کو سیاسی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔ تمام پارٹیوں کے پاس اتحاد کرنے کے باوجود پولنگ ایجنٹ تک نہیں ہوگا۔ ہر دور میں ہمارے خلاف اتحاد بنتے رہے ہیں۔

کراچی میں شہلا رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاجز دھامرا نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن پولنگ ڈے تک قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ امید ہے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جو ہدایت دی ہے اس پر عمل ہوگا۔ الیکشن کمیشن اپنےکام میں سست ہوتا ہے تو لوگ درخواستیں لیکر عدالت جاتے ہیں۔

عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔ الیکشن مہم سے متعلق بلاول بھٹو متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی پورے پاکستان کو سندھ بنانا چاہتے ہیں۔ ہم پر اس بات کو لے کر تنقید کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے ترقیاتی کاموں سے متعلق مقابلہ کرنا ہے تو کریں۔ موقع دیا جائے پیپلز پارٹی دوسرے صوبوں کو ثابت کرے گی کہ سندھ میں کتنی ترقی کی ہے۔ اسلام کوٹ ایئر پورٹ کو سندھ نے اپنے اخراجات سے بنایا، اسلام کوٹ میں فری بجلی فراہم کی جاتی ہے

عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ تھر کی بجلی فیصل آباد بھیج رہے ہیں۔ سندھ کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ آج کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد نہیں مل رہی۔ پلیجو صاحب پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔ سندھ کی معیشت کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کوئی کام نہیں کر رہی۔ وہ سیاسی پارٹیاں جنہوں نے اناڑی ڈرائیور بٹھایا ہوا ہے اپنی خیر منائیں۔ ہم پر ناکام حملے کرتےکرتے اپنی وکٹیں گراتے جا رہے ہیں۔ آصف زرداری نے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں کب کب اسلام آباد میں ایک سے زیادہ احتجاج بیک وقت ہوئے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘