اب ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ججز اور ان کی بیگمات کی تلاشی نہیں ہوگی

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سول ایوی ایشن پاکستان کی ہدایت پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے حکم نامہ جاری کرکے ججز اور ان کی بیگمات کو ہوائی اڈوں پر تلاشی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ حکمنامے کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس پر چیف جسٹس سمیت حاضر سروس ججز اور ان کی بیگمات کی تلاشی نہیں لی جائے گی۔

سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چیف جسٹس اوران کی اہلیہ کی تلاشی نہیں ہوگی۔ اے ایس ایف کی جانب سے سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ججز کی تلاشی سے استثنیٰ سے متعلق حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔

سیکرٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پرجاری کیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے 21 ستمبر کو ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن کو ایک خط لکھا گیا جس میں ججز کے لیے ایئرپورٹ پر اینٹری پاسز دیے جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے 12 اکتوبر کو نوٹیفیکیشن جاری کیا کہ ججز کو ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تلاشی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp