پی ٹی آئی میں آنا پاگل پن ہے تو ہاں میں پاگل ہوں، لطیف کھوسہ

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر وکیل اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، فیصلہ ملک اور جمہوریت کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے محبت، امن اور بھائی چارے کے سفر کے آغاز کی دعوت دیتا ہوں، امید ہے نفرتوں کی سیاست ختم ہو گی۔ انہوں نے پارٹی مفلر بھی پہن رکھا تھا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس میں تمام فلاحی مملکتوں کے خدوخال ہیں، جب جب آئین سے انحراف کیا ریاست اور آئین کو نقصان پہنچا۔

’وکالت ہو یا سیاست ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے، پہلی وفاداری دھرتی ماں سے ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں تم پاگل ہو جو شامل ہوگئے ہو، اگر یہ پاگل پن ہے تو ہاں میں پاگل ہوں۔ سچ کی آواز شدت سے بلند کرنے کے لیے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں تمام اداروں کی حدودو قیود متعین ہیں، آئین میں درج ہے کہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور عوام کے ٹیکسز سے ان کو تنخواہیں ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز کے فرائض میں ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں، قانون پر عملداری، آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہو جاتا ہے، توقع کرتے ہیں کہ آج عدلیہ برابر کا انصاف کرے گی، 25 کروڑ عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے پالیسی سے انحراف کرنے اور عمران خان کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جواب جمع نہ کرانے پر پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیے اختیار کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے