رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے تنازع پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی شرعی اور قانونی حقوق استعمال کر کے صورتحال کو حل کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے کہاکہ شادی سے متعلق سوالات اور تنازعات میں سب سے بڑی غلطی انہوں نے خود کی، کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ہی موقع پر جواب دیا، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WE News (@wenewspk)

انہوں نے اعتراف کیاکہ شاید یہ معاملہ لیگل اور شرعی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا اور پرائیویسی

رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر لگائی گئی کہانیوں اور تبصروں پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے جو بھی منفی تبصرے یا تنقید ہو رہی ہے، اس سے وہ پریشان نہیں، کیونکہ انہیں اللہ کے علاوہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

مستقبل کے حوالے سے اعلان

رجب بٹ نے اعلان کیاکہ آئندہ کسی بھی ذاتی یا شادی سے متعلق بیان کا سلسلہ سوشل میڈیا پر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پہلے نوٹس کے مطابق وہ اپنی شرعی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کر کے شادی کے تنازع کو ختم کر رہے ہیں۔

رجب بٹ کے مطابق ان کے فیصلے کے بعد تمام قانونی اور شرعی امور کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا، اور وہ اس معاملے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ رجب بٹ نے گزشتہ روز اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجا تھا، جس پر ایمان رجب نے بھی ردعمل کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین مختلف ردعمل کا اظہار کررہے ہیں اور ہنگامہ برپا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری