آئی ٹی صنعت کے لیے حکومت کے پالیسی اقدامات مثبت نتائج دکھا رہے ہیں، عمر سیف

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا ہے کہ ’انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کے لیے حکومت کے پالیسی اقدامات مثبت نتائج دکھا رہے ہیں، جس سے ہماری انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) برآمدات میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ ’آئی ٹی‘ انڈسٹری کے لیے ہمارے پالیسی اقدامات مثبت نتائج دکھا رہے ہیں جس کی وجہ سے آئی ٹی برآمدات مثبت رجحان دکھا رہی ہیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’ نومبر 2023 کے مہینے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خدمات کی برآمدی ترسیلات 259 ملین امریکی ڈالر تک بڑھ گئیں ہیں، جو نومبر 2022 میں 233 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 11.16 فیصد زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24 جولائی تا نومبر 2023 کے دوران آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات زر 64 ملین ڈالر (5.88 فیصد) اضافے کے ساتھ 1.152 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ترسیلات زر 1.088 ارب ڈالر تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار

نیپال میں ’جن زی‘ کے احتجاج نے معیشت کی چولیں ہلا دیں، 586 ملین ڈالرز کا نقصان

پشاور پولیس نے مسافروں کو جعلی بائیک رائیڈرز سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ  کرلیا

بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی

آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں