فیکٹ چیک: کیا نادرا ’ب فارم‘ کے اجرا کی پالیسی تبدیل کررہا ہے؟

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا نے ’فارم ب‘ کے حوالے سے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی کی ہے۔

اس حوالے سے نادرا نے بیان جاری کیا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے ’فارم ب‘ کے اجرا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور ہے۔

علاوہ ازیں نادرا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ’فارم ب‘ کے حصول کے لیے کسی طرح کی کوئی ڈیڈلائن بھی مقرر نہیں کی گئی۔

نادر ا کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے کچھ بیانات حقائق کے منافی ہیں اور شہریوں کو گمراہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ نادرا نے اس بات پر زور دیا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ اس طرح کی غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا

کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘

محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟