چمن پاسپورٹ آفس میں سہولیات پر شہری حکومت پاکستان سے خوش

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک افغان چمن بارڈر پر ایک دستاویز رجیم پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کو پاسپورٹ بنوانے میں ایک ہی جگہ سہولیات ملنے پر چمن کے رہائشی حکومت پاکستان سے خوش نظر آ رہے ہیں۔

بین الاقوامی سرحد پر آمدورفت کے لیے ضلع چمن کے لوگوں کو پاسپورٹ بنوانے اور اس کے اجرا کے تمام مراحل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاسپورٹ آفس چمن میں 10 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جن میں سے 2 کاؤئنڑز صرف خواتین کے لیے مختص ہیں۔

چمن میں پچھلے ایک ماہ سے جمع کیے گئے پاسپورٹس میں سے تقریبا 800 پاسپورٹ زونل پاسپورٹ آفس چمن پہنچ گئے ہیں اور لوگوں کے حوالے کر دیے گئے ہیں، قلعہ عبداللہ میں بھی ایک نیا پاسپورٹ آفس تعمیر کردیا گیا ہے جو 5 کاؤنٹرز پہ مشتمل ہے۔

ان اقدامات کی بدولت قلعہ عبداللہ، چمن اور دیگر علاقوں کے لوگ اب پاک افغان سرحد پر آمدورفت کے لیے پاسپورٹ بنوانے کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

ریجنل پاسپورٹ آفس چمن میں آئے چمن کے رہائشیوں نے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے سہولیات ملنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ضلع چمن کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ’ہم حکومت پاکستان سے خوش ہیں کہ پاسپورٹ آفس چمن میں پاسپورٹ بنوانے میں ابھی آسانی ہے۔‘

چمن کے ایک اور رہائشی کا کہنا ہے کہ’پاسپورٹ آفس چمن میں مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جس سے ہمیں کافی سہولت ملی ہے۔‘

حکام کا کہنا ہے کہ ایک دستاویزاتی نظام سے بارڈر پر آمدورفت قانونی طریقے سے ممکن ہوگی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں