چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نواز شریف کا نیا نعرہ بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا پہلے نعرہ تھا کہ مجھے کیوں نکالا لیکن اب ان کا نعرہ ہوگا کہ مجھے کیوں بلایا۔
لاڑکانہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت ہے آئیں اور مقابلہ کریں۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے۔
“میں انتخابات میں حصہ اس لیے لے رہا ہوں کیونکہ اس وقت پاکستان کے عوام مشکل میں ہیں، تاریخی معاشی بحران کا سامنا ہے، قائد عوام نے ہمیں جو نظریہ اور منشور دیا روٹی، کپڑا اور مکان کا شاید ماضی میں اس کی ضرورت اتنی نہیں تھی جتنی آج ہے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری… pic.twitter.com/U8G0cqreLx
— PPP (@MediaCellPPP) December 24, 2023
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی بات نہیں چل رہی۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ عوام کی سپورٹ سے ہی اقتدار میں آئیں گے، ماضی میں جو کچھ ہوا اس سے سیکھ چکے ہیں۔ صرف عوام کے مینڈیٹ سے حکومت بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ریلیف مل رہا ہے مگر میں کسی سیاستدان سے انتقام لینے کے حق میں نہیں۔ سائفر کیس ایک سیریس مسئلہ ہے، سائفر کی چند کاپیاں بنائی جاتی ہیں۔ جو سائفر صدر اور وزیر خارجہ اور دوسروں کے پاس گیا، اس کا ریکارڈ ہے مگر جو سافر عمران خان کے پاس تھا، اس کا کوئی ریکارڈ نہیں، یہ بات عمران خان نے خود کہی۔