بلاول بھٹو کا اقتدار میں آکر 17 بڑی وزارتیں بند کرکے 300 ارب روپے عوام پر لگانے کا اعلان

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر وفاق میں 17 بڑی وزارتیں بند کروں گا اور 300 ارب روپے عوام پر لگائے جائیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے نوابشاہ میں بختاور گرلز کیڈٹ کالج کی پاسٹ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر فرٹیلائزر، توانائی اور دیگر سیکٹرز کو دی جانے والی 1500 ارب روپے کی سبسڈی مزدوروں اور کسانوں تک براہِ راست پہنچائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ مہنگائی اور غربت سے ہے، ہم اپنے نوجوان کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں، کسان، مزدور اور نوجوان کارڈ دیں گے اور اس کے علاوہ غریب آدمی کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت آنے کے بعد اب واپڈا اور کے الیکٹرک کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، سولر اور ونڈ پاور منصوبے لگا کر اپنی بجلی خود پیدا کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ آئندہ آنے والی حکومت کو 5 سال میں تنخواہیں دُگنی کرنا ہوں گی، پرانے سیاستدان اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ ہم مل کر محنت کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

ویڈیو

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں