تحریک انصاف کا قائد کون؟ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بغیر قیادت کے ظاہر کردیا

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی نئی لسٹ میں پارٹی سربراہان کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا گیا ہے اور تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت شامل کر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری لسٹ کے مطابق اس وقت کل 175 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔

مزید پڑھیں

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا کی وجہ سے نئے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی منتخب کیا گیا تھا مگر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا ہے۔

عمران خان سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین کا عہدہ اپنے پاس نہیں رکھ سکتے تھے اس لیے بیرسٹر گوہر خان کو نیا چیئرمین بنایا گیا تھا مگر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم،ٹیم کو بلے کے بغیر کھیلنا ہوگا

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے مگر ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس عدالت میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔

یہ بھی یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 8 فروری کو دی گئی عام انتخابات کی تاریخ کے تناظر میں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا، اور اب کل سے 30 دسمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کا سائفر کیس میں ٹرائل چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں بھی ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟