پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس نے موجودہ سرحدی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 32 ہزار 588 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، غیرقانونی طور پر مقیم 17 افغان شہری گرفتار

ترجمان کے مطابق اس وقت 90 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جن کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 12 ہزار 273 مرد، 6 ہزار 661 خواتین اور 13 ہزار 654 بچے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق واپس بھیجے جانے والوں میں 10 ہزار 419 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11 ہزار 98 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے جبکہ 11 ہزار 71 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: سڈنی حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب، فائرنگ کرنے والا ملزم افغانی نکلا

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین اور حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کے عمل پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

اینڈومیٹریوسس: خواتین کی تکلیف دہ بیماری کی اب تشخیص جلد ممکن

آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی: تجارتی نقل و حمل میں رکاوٹوں سے غریب ممالک زیادہ متاثر، اقوام متحدہ

تھراپی کے ساتھ ساتھ ورزش اور اچھے دوستوں کی صحبت ذہنی سکون کے لیے ناگزیر ہے، زارا نور عباس

آن لائن ملازمت کے متلاشی ہوشیار: جعلی کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے  بڑا فراڈ بے نقاب

ویڈیو

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

ماں کی دعا، بیٹا کرکٹ کمنٹیٹر بن گیا

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی