بدترین مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کے بعد غیرمعمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور مارکیٹ 1692 پوائنٹس کے اضافے سے 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوئی، دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

274 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 61 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 66 کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ شیئرز کا لین دین ہوا۔

15 ارب 98 کروڑ سے زیادہ مالیت کا کاروبار

آج کے دن 15 ارب 98 کروڑ سے زیادہ مالیت کا کاروبار ہوا، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,009 جبکہ کم ترین سطح 58,758 پوائنٹس رہی۔  آج بینکنگ اور ریفائنری اسٹاک نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک انتخابات ہونے کے بعد نئی حکومت کی پالیسی منظر عام پر نہیں آجاتی۔

عام انتخابات کی تاریخ آنے کے بعد مارکیٹ مسلسل مندی سے دو چار تھی اور تقریباً 8 ہزار پوائنٹس نیچے آنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے  بالآخر آج ریکوری کی ہے اور تاریخ میں تیسری بار اسٹاک مارکیٹ ایک دن میں اس قدر پوائنٹس حاصل کرنے کامیاب رہی ہے لیکن اب بھی مارکیٹ 6 ہزار پوائنٹس نیچے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp