ماڑی پیٹرولیم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساتویں بلین ڈالر کمپنی بن گئی

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی معروف تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی فرم ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلین ڈالر کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ اگر 5 مہینے پہلے اس لسٹ کا جائزہ لیا جائے تو صرف 2 لسٹڈ کمپنیاں تھیں او جی ڈی سی ایل اور نیسلے جن کا مارکیٹ کیپ بلین ڈالر سے زیادہ تھا۔

سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کی معروف ایکسپلوریشن فرم، ماڑی پیٹرولیم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلین ڈالر کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ اب پاکستان کی 7 لسٹڈ کمپنیاں ہیں جن کی مارکیٹ ویلیو ایک بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ان کمپنیوں میں او جی ڈی سی، کولگیٹ، نیسلے، میزان، پی پی ایل، پاک ٹوبیکو، اور ماڑی پیٹرولیم شامل ہیں۔ ماڑی پیٹرولیم کے علاوہ ایک ارب روپے سے زیادہ کی مارکیٹ ویلیو والی 6 دیگر کمپنیاں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنیاں اس وقت عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

آج سے 5 ماہ پہلے اوجی ڈی سی ایل اور نیسلے بلین ڈالر کمپنیوں میں شال تھیں، اسی عرصے کے دوران ماڑی پیٹرولیم سمیت کولگیٹ، میزان، پی پی ایل اور پاک ٹوبیکو بھی بلین ڈالر کمپنیوں میں شامل ہوئی ہیں۔

رواں سال کے دوران ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے توانائی کے ذخائر کی تلاش میں اورینٹ پیٹرولیم انک  کے ساتھ وزیرستان بلاک میں گیس کی دریافت کے ضمن میں ابتدائی پیداواری سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے یہ پیش رفت ایک ایسے وقت سامنے آئی جب پاکستان کو اپنے توانائی کے ذخائر میں مسلسل کمی کے باعث ایندھن کے کارگو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑرہی تھی۔

واضح رہے ماڑی پیٹرولیم پاکستان کی واحد کمپنی ہے جو گزشتہ 2 سال کے دوران مسلسل اضافے کے ساتھ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘