پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل شدید مندی کی وجوہات کیا ہیں؟

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، مسلسل 3 دن کی چھٹیوں کے بعد اسٹاک ایکسچینج کا آغاز ریڈ زون سے ہوا سال کے اختتام اور نئی حکومت کے پریشر سے سرمایہ کار شیئرز کو فروخت کرنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس دوران ٹریڈنگ 1700 سے زائد پوائنٹس مائنس ہوئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 61 ہزار 600 کی نفسیاتی حد سے گر کر 59 ہزار کی حد پر ٹریڈ ہو رہے ہیں جبکہ رواں ماہ ہنڈریڈ انڈیکس 67 ہزار کی بلند ترین سطح کو عبور کرگئے تھے۔ تاہم اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس منفی 2 سے 3 فیصد کے درمیان ٹریڈ ہورہا ہے۔

معاشی ماہر محسن مسیڈیا کے مطابق جب سے عام انتخابات کی تارخ سامنے آئی ہے اسکے بعد سے مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آرہی ہے انکا کہنا ہے کہ جب بھی انتخابات ہوتے ہیں اس دوران مارکیٹ سلو ہوجاتی ہے اور سرمایہ کار محتاط ہوجاتے ہیں اور اپنا سرمایہ نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ آنے والی حکومت کی پالیسی کا انتظار کرتے ہیں۔

محسن مسیڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ میں اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کارکردگی کی وجہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے اب ظاہر ہے سرمایہ کار آگے کا دیکھ رہا ہے اور اپنا سرمایہ  بچا کر نئی حکومت کے آنے کا انتظار کر رہا ہے۔

انکے مطابق یہ ہر جگہ ہوتا ہے اور پاکستان میں آنے والی حکومت اس بات کا تعین کرے گی کہ اسکی پالسی سرمایہ کار دوست کی ہے یا پھر مخالف اسی صورت میں ہماری معیشت اپنی کارکردگی کے پیمانے ظاہر کرے گی۔

معاشی ماہر شہریار بٹ کے مطابق انتخابات کی تاریخ آنا ایک بڑی وجہ ہے اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی، انکا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے آزادی سے کام کیا ان پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں تھا اور اگر کوئی سیاسی حکومت آتی ہے تو وہ سیاسی ایجنڈے کے تحت مجبور ہوتی ہے اسی بنیاد پر وہ اپنا معاشی ایجنڈا آگے بڑھاتی ہے۔

’سیاسی دور میں بہت ساری مجبوریاں ہوتی ہے جس کی وجہ سے بڑے گول حاصل نہیں کر پاتے۔‘

شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ ایک اور چیز ہے کہ خسارے والے اداروں کی نجکاری جو کہ اب رک چکی ہے اور انتخابات کے بعد کا بھی کوئی پتہ نہیں کہ وہ ہوتے ہیں یا نہیں۔ یہ تعین نئی حکومت کی معاشی پالیسی پر منحصر ہے اور سرمایہ کار بھی اسی کو مدنظر رکھ کر سرمایہ کاری کرنے یا سرمایہ نکالنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘