سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے دوسری شادی کے چوتھے دن بیوی سے راہیں جدا کیوں کیں؟

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اپنی دوسری شادی کے چوتھے روز ہی بیوی سے راہیں جدا کر لیں کیا ایسا ہی ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان چہل قدمی کے دوران فوٹو گرافروں سے بچنے کی کوشش کرتے رہے اسی لیے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔

ارباز خان اور شوری خان نے اتوار کے روز شادی کی تھی، شادی کے اگلے ہی روز وہ واک کرتے ہوئے دیکھے گئے، اس موقع پر شوریٰ خان فری لانس فوٹو گرافروں (پاپا رازی) سے بچنے کی کوشش میں ارباز خان سے چند قدم آگے چل رہی تھی۔

اس کے بعد جمعرات کو ارباز خان کو سفید آدھی آستین والی قمیض اور ڈینم میں دیکھا گیا۔ شوری خان ریشمی جیکٹ اور جوتے کے ساتھ ڈینم شارٹس میں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شوریٰ اپنے بالوں اور ہاتھ سے اپنا چہرہ چھپا رہی ہے جب کہ وہ ارباز کے ساتھ کار میں بیٹھی ہے،ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ فوٹوگرافروں سے بچنے کے لیے ارباز سے دور چلتی ہوئی گاڑی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ میک اپ آرٹسٹ اور بالی وڈ اداکار ارباز خان کی شادی گزشتہ اتوار کو ممبئی میں ہوئی تھی، ان کے نکاح کی تقریب میں پوری خان فیملی اور بالی ووڈ انڈسٹری کے چند دوستوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟