اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، حماس رہنما صالح العاروری شہید

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا ہے جس سے تنظیم کے سینیئر رہنما صالح العاروری شہید ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صالح العاروری حماس پولٹ بیورو کے نائب سربراہ تھے۔

حماس نے صالح العاروری کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے 2 فوجی کمانڈرز کے ساتھ مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ حماس رہنما صالح العاروری کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات ہونے والی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز سے ہی حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لبنان کی جنوبی سرحد پر جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اور 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کو غزہ میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزاحمت کاروں نے 4 روز میں 70 سے زیادہ اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے۔ جبکہ متعدد فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک 22 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘