ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 191 کلو میٹر اور جنوبی افغانستان تھا۔

زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp