اسمارٹ فونز بنانے والی معروف کمپنی ’سام سنگ ‘ کے مصنوعی ذہانت والے فیچر کے حامل گلیکسی ایس 24 فونز کی جہاں ایک جانب 17 جنوری کو لانچنگ تقریب کی تیاریاں کی جاری ہیں تو دوسری جانب اس کی مرمت پر آنے والے اخراجات لیک ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
سام سنگ گلیکسی ایس 24 سیریز کی لانچنگ کی تقریب رونمائی 17 جنوری 2024 کو ہونے جا رہی ہے اور اس کے خریداروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی طرف سے گلیکسی ایس 24 کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا ہے۔
ایک جانب سے تو کمپنی نے قیمتوں میں استحکام رکھنے کا وعدہ کیا ہے تو دوسری جانب کلیگسی ایس 24 کے ٹوٹ جانے یا اس میں کوئی خرابی آ جانے کے بعد اس کی مرمت اور ہارڈ ویئر کی تبدیلی کی بات آتی ہے، جو یقیناً صارفین کے ہوش اڑا دینے والی ہے۔
سلووینیا میں موبائل فونز کی مرمت کا کام کرنے والی ایک قابل اعتماد ورکشاپ موبیسٹیکلا نے کلیگسی ایس 24 کے اسپیئر پارٹس کی تصاویر شیئر کی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ اس کی اصل قیمتوں کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے لیکن اس کی مرمت پر آنے والے اخراجات سے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ فون خود کتنا مہنگا ہو گا۔
ورکشاپ کے مطابق اس بات کے ٹھوس ثبوت سامنے آئے ہیں کہ اس کی مرمت کے اخراجات کچھ زیادہ ہی رہیں گے۔ ورکشاپ کے مطابق مثال کے طور پر اگر گلیکسی ایس 24 کی ٹوٹی ہوئی اسکرین کو تبدیل کرنا ہو یا اسے ٹھیک کرنا ہوا تو ممکنہ طور پر اس پر 375 یورو یعنی پاکستانی 1 لاکھ 13 ہزار 782 روپے لاگت آئے گی۔
ادھر یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ آنے والا سام سنگ گلیکسی ایس 24 کا فریم الٹرا ٹائٹینیم مرکب سے بنا ہو گا جو زیادہ پائیدار اور مضبوط ہو گا، یہ فریم ایلومینیم فریم سے کئی زیادہ پائیداری فراہم کرے گا، جس کے ٹوٹنے کے امکانات بہت ہی کم ہوں گے۔