موبائل فونز کو نقصان سے بچانے والا اسمارٹ کور متعارف

منگل 31 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا مشہور جملہ ہے کہ ’’پہلے جب لوگ گرتے تھے تو دیکھنے والوں کی سانسیں بند ہوجاتی تھیں لیکن آج کل جب موبائل فونز گرتے ہیں تو چند لمحات کے لیے سانسیں چلنا بھول جاتی ہیں‘‘۔ اس پر افتاد کہ اگر ہاتھ سے گرنے والا موبائل فون ’اینڈرائیڈ‘ ہو تو یقیناً پہنچنے والی مصیبت اور تکلیف کئی گنا مزید بڑھ جاتی ہے کیونکہ آنے والے اخراجات کا تصورہی سوہان روح ہوتا ہے۔

لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق فی زمانہ مروج اسمارٹ فونز کی حفاظت کے لیے ایک منفرد قسم کا انتہائی ’اسمارٹ کور‘ ایجاد کرلیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ موبائل فونز کی حفاظت کے لیے جرمنی کی ایلن یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے طالبعلم ’فلپ فرینزل‘ نے ایکٹیو ڈیمپنگ کیس (active damping case) متعارف کرایا ہے۔

متعارف کرایا جانے والا موبائل کور میٹل کے آٹھ کناروں پر مشتمل ہے جو موبائل فون کے گرتے ہی اس میں لگے ’سینسر‘ کی مدد سے اسٹینڈ کھول دیتا ہے۔ یہ سب کچھ اتنی ’سرعت‘ کے ساتھ ہوتا ہے کہ بیشک! موبائل فون فٹ یا گزکے فاصلے سے گرے اس کا سینسر خطرے کی نشاندہی سیکنڈ سے بھی پہلے کرکے اسے محفوظ بنادیتا ہے۔

فلپ فرینزل نے اپنے متعارف کردہ کور کا ’مشاہدہ‘ بھی کرایا ہے اور اس کے لیے ویڈیو بھی ریلیز کی ہے جس میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ گرنے والا فون زمین کو بعد میں چھوتا ہے اس کا ’ڈیمپنگ‘ کیس متحرک ہو کر میٹل کے چاروں کناروں کو پہلے نکال دیتا ہے جو اسے کسی بھی قسم کے جھٹکے سمیت ہرطرح کے خطرے سے محفوظ بنا دیتے ہیں۔

ڈیمپنگ کیس ہر اسمارٹ فون کی حفاظت کے لیے بطور کور لگایا جا سکتا ہے ان میں سام سنگ، آئی فون اور دیگر اقسام کے اینڈرائیڈ فونز شامل ہیں۔

جرمن طالبعلم کی جانب سے متعارف کردہ کور ابھی فروخت کے لیے تو پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان اسے رجسٹرڈ ضرور کرالیا ہے تاکہ اس کی ایجاد اس کے اپنے نام کے ساتھ محفوظ ہو جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں