انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، برطانوی ہائی کمشنر

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے عام انتخابات کو پاکستان کے مسقتبل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی اصلاحات کا تسلسل لازمی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں جین میریٹ نے بتایا کہ وہ اس وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تمام اہم سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں میں مشغول ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنیادی اقتصادی اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے اور 8 فروری کو ہونے والے انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہیں۔

ایکس پر اپنے گزشتہ پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں قانون کے مطابق آزادانہ، قابل اعتماد، شفاف اور جامع انتخابات ہونے چاہییں۔

واضح رہے کہ جین میریٹ پاکستان میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہائی کمشنر ہیں۔ وہ جولائی 2023 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پاکستان پہنچی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 خوارج ہلاک، فائرنگ سے کمسن بچہ شہید

برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار