کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکا: 6 افراد جاں بحق

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گیس دھماکے میں جھلس کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ گیس دھماکے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق افراد میں 3 سالہ عباد اللہ، 7 سالہ مصباح، 8 سالہ حماد، 9 سالہ تنزیلہ، 28 سالہ گل زمین اور 35 سالہ بی بی طاہرہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 3 سالہ محمد غزالی، 12 سالہ امداد اللہ، 27 سالہ صدیق اللہ اور 45 سالہ مولوی عبدالعزیز شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گھر کے مالک مولوی عزیز اللہ صبح فجر کی نمازی کی تیاری کررہے تھے اور اسی دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پورا گھر تباہ ہوگیا،

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس حکام کی غفلت ہے، پورا دن گیس لوڈ شیڈنگ کے بعد رات گئے اچانک گیس آتی ہے۔ جس کے باعث ایسے افسوسناک حادثات پیش آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘