گجرات میں 3 بھائیوں کو مسلم لیگ ن اور چوتھے بھائی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کی آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے پارٹی ٹکٹس کا اعلان کیا جا چکا ہے اور ٹکٹس کی تقسیم پر پارٹی قیادت کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ جن لوگوں کو پارٹی کی طرف سے ٹکٹ دیے گئے ہیں ان کی فہرست سے انکشاف ہوا ہے کہ (ن) لیگ کے ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں کھاریاں کے 3 بھائی بھی شامل ہیں۔

ان بھائیوں کو 1 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دیے گئے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو این اے 62، ان کے بھائیوں چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کو پی پی 33 اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کو پی پی 28 سے (ن) لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس طرح ان کے چوتھے بھائی چوہدری شاید رضا کوٹلہ کو پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 28 کا ٹکٹ جاری کیا ہے وہ حلقے سے اپنے بھائی چوہدری شبیر کوٹلہ کا مقابلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں