مسلم لیگ ن کا پارٹی پرچم پھاڑنے والے نوجوان پر مقدمہ درج

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوکاڑہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا پارٹی پرچم مبینہ طور پر چوری کرنے اور پھاڑنے پر ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن عابد محمود کی جانب سے تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں درج کرایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم عمار عرف حذیفہ نے 15 جنوری کو مسلم لیگ ن کے جلسے کے روز اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن کے جھنڈے کو پھاڑ کر بے حرمتی کی، ملزمان نے جھنڈا پھاڑنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

ایف آئی آر کے مطابق، ملزم نے نامعلوم 6 سے 7 افراد کے ساتھ مل کر فلیکسز، بینرز چوری کیے اور پھاڑے، ملزم نے مسلم لیگ ن کے قائدین کو برا بھلا کہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں.

ملزم کے خلاف ایف ائی آر مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی ہے اور نقصان کا تخمینہ 75 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘