پاک چین دوستی: ’سی پیک کے تحت پاکستان میں بے مثال تعمیر و ترقی‘

اتوار 14 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں چینی سفارتخانہ کے قونصلر سائی تا فو نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان میں تعمیر و ترقی کی شاندار منازل طے کی ہیں اور گزشتہ 10 سالوں میں دونوں ممالک کی باہمی، مفید اور نتیجہ خیز مشاورت سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں زبردست ترقی کا عمل دیکھا گیا۔

ایکس چائنیز ایسوسی ایشن اور یوتھ ڈپلومیسی فورم کے زیر اہتمام سی پیک کی تعمیر وترقی کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ اینیشیٹو کے تحت سی پیک دنیا بھر میں تعمیر وترقی کا ایک مثالی منصوبہ بن کر ابھرا ہے جس سے پاکستان اور چین کی عوام نے براہِ راست فوائد حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں توانائی کے منصوبے مکمل ہوئے جس سے بجلی کے بحران پر قابو پایا گیا اور صنعتی ترقی کے عمل کو فروغ حاصل ہوا۔ اس کے تحت قومی شاہراہوں کی تعمیر ممکن ہوئی، ٹرانسمیشن لائنز مکمل کی گئیں، گوادر پورٹ کی تعمیر پر کام جاری ہے، گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح جلد ہونے جا رہا ہے، پاکستان بھر میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے تحت نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سی پیک کے پہلے مرحلے میں 25 ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اربوں ڈالرز کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اس موقع پر ایکس چائنیز ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد عظیم نے کہاکہ سی پیک کی تعمیر وترقی میں پاکستان کے معاشی وسماجی منظر نامے کو یکسر بدل دیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر سی پیک کی میڈیا کوریج میں بہترین کردار ادا کرنے والے صحافیوں اور چینی امور کے ماہرین میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی